26 نومبر 2013 - 20:30
بحرینی سياسي قيديوں سے يکجہتي کا اظہار

بحريني شہريوں نے ايک بار پھر آل خليفہ حکومت کے خلاف احتجاجي مظاہرہ کرکے سياسي قيديوں سے يکجہتي کا اظہار اور ان کي فوري رہائي کا مطالبہ کيا -

ابنا: بحريني شہريوں نے ملک کےمختلف علاقوں ميں احتجاجي مظاہرے کرکے جيلوں ميں بند سياسي قيديوں سے اظہار يکجہتي کيا اور مطالبہ کيا کہ جيلوں ميں بند سياسي قيديوں پر ظلم وتشدد بند کيا جائے -بحريني مظاہرين نے آل خليفہ حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور کہا کہ سياسي قيديوں کو جتني جلد ہوسکے رہا کياجائے -مظاہرين کا کہنا تھا کہ جب تک ان کے مطالبات پورے نہيں ہوجاتے اس وقت تک  ان کي پرامن جد وجہد جاري رہے گي-مظاہرين نے عام شہريوں کے حقوق کي پامالي کے حکومتي اقدامات کي مذمت کي اور کہا کہ انساني حقوق کي پامالي بند ہوني چاہئے -بحرين کے عوام اپنے ملک ميں سياسي اصلاحات اور عام انتخابات کا مطالبہ کررہے ہيں ليکن آل خليفہ حکومت ان کے پرامن مطالبات اور مظاہروں کو طاقت کے ذريعےکچلنے کي ناکام کوشش کررہي ہے -گذشتہ ڈھائي سال سے زائد عرصے ميں اب تک سيکڑوں بحريني شہري شہيد اور زخمي ہوچکےہيں جبکہ بڑي تعداد ميں لوگوں کو جيلوں ميں بند کرديا گيا ہے -......./169